• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عامل سے جادو کا علاج

استفتاء

میری والدہ پر کسی نے جادو کیا ہوا ہے۔ جو کہ ہماری فیملی میں سے کسی عورت نے کیا ہوا ہے۔

سوال : ہم نے کسی سے پتا کروایا ہے تو انہوں نے اس بات کے بارے میں ہم کو بتایا تھا اور سات پتیاں بھی دیں ہیں کہ ان کو والدہ كے سامنے جلانا ہے۔ سات دن تک اگر کسی نے جادو کیا ہوگا تو یہ آگ تیز  ہو جائے گی۔ اور پھر آہستہ آہستہ جس نے جادو کیا ہے۔ وہ جادو ختم ہو جائے گا۔ وہ پتیاں سلیمانی ہیں یہ ہی انہوں نے بتایا تھا۔ آپ اس بارے میں بہتر حل بتائیں کہ کیا یہ ٹھیک ہے اور آپ اس جادو کو ختم کرنے کا ورد بھی بتائیں۔ تاکہ ہم اس پر عمل کر کے اس جادو سے نجات حاصل کر سکیں۔ اور  انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ میری والدہ کو اپنے اختیار میں کرنا چاہتی ہیں۔ اور وہ ہمارا گھر کا سکون بھی لے رہی ہیں کہ ہم کبھی اپنے گھر میں سکون سے نہ رہ سکیں۔ اور اس کی بات  مانا کریں جیسے وہ کہتے ہیں ویسا ہی ہم کریں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر عامل متبع سنت و شریعت ہو تو اس سے علاج کرواسکتے ہیں۔

1۔ جادو کے علاج کے لیے منزل کے نام سے ایک کتابچہ ملتا ہے جس میں تقریباً 31 آیتیں ہیں یہ بہشتی زیور میں بھی موجود ہیں صبح و شام پڑھ کر پانی پر دم کریں اور سب گھر والے پیئیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

2۔ درج ذیل آیات پڑھیے:

بسم الله الرحمن الرحيم: فلما القوا قال موسى ما جئتم به السحر إن الله سيبطله إن الله لا يصلح عمل المفسدين و يحق الله الحق بكلماته و لو كره المجرمون.

سورہ فلق  یعنی قل أعوذ برب الفلق۔۔۔ الخ او ر سورہ "ناس” یعنی ( قل اعوذ برب الناس ) اخیر تک دونوں صورتیں پڑھیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved