• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مرغیوں کے غذا میں حرام اشیاء کا استعمال

استفتاء

کیا مرغیوں کی غذا میں حرام اشیاء مثلاً خون وغیرہ شامل کرنا جائز ہے؟ اور کیا ایسی غذا مرغیوں کو کھلانا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خون یا کسی اور نجس چیز کا غذا میں شامل کرنا خلط ہے، کھلانا نہیں، اس لیے جائز ہے۔ اور باقی رہا کھلانا تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ (بعینہ) نجس چیز کا جانوروں کو از خود کھلانا جائز نہیں اور متنجس چیز یعنی وہ چیز جو اصل سے پاک ہو اور اس میں کچھ نجاست مل گئی ہو مثلاً پانی میں کچھ نجاست گر گئی۔ ایسی چیز کا جانوروں کو کھلانا جائز ہے بشرطیکہ نجاست غالب نہ ہو۔

و حرم الانتفاع بها ( الخمر) و لو لسقي دواب أو لطير أو نظر للتلأي أو في دواء أو دهن أو طعام أو غير ذلك. ( شامى: 10/ 34)

و هل يجوز الانتفاع بالغسالة ( من النجاسة الحقيقية: ناقل) فيما سوى الثوب و التطهير من بل الطين و سقي الدواب و نحو ذلك فإن كان قد تغير طعمها أو لونها أو ريحها لا يجوز الانتفاع لأنه لما تغير دل أن النجس غالب فالتحق بالبول و إن لم يتغير شيء من ذلك يجوز لأنه لما لم تتغير دل أن النجس لم يغلب على الطاهر و الانتفاع بما ليس بنجس العين مباح في الجملة. ( بدائع: 1/ 207)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved