• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پیٹرول اور گیس کی ذخیرہ اندوزی

استفتاء

آج کل پیٹرول پمپ والے اور گیس سٹیشن والے ریٹ بڑھانے کی غرض سے یا ریٹ بڑھنے کے انتظار میں ایندھن روک لیتے ہیں۔ کیا یہ بھی اسلام میں ممنوع اور ذخیرہ اندوزی میں شامل ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسی چیز کی ذخیرہ اندوزی جس سے لوگوں کو تکلیف اور پریشانی ہو ناجائز ہے اور گیس اور پٹرول کے میسر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہت زیادہ پریشانی اٹھانی پڑتی ہے لہذا گیس اور پٹرول کو ریٹ بڑھانے کی غرض سے روکنا ناجائز ہے۔

و كره احتكار قوت البشر و البهائم في بلد يضر بأهله لحديث الجالب مرزوق و المحتكر ملعون.

و تحته في الشامية: و التقييد بقوت البشر قول أبي حنيفة رحمه الله و محمد رحمه الله و عليه الفتوى كذا في الكافي و عن أبي يوسف كل ما أضر بالعامة حبسه فهو احتكار و عن محمد رحمه الله الاحتكار في الثياب ابن كمال. (شامي: 9/ 657) فقط و الله تعاليٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved