• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

داڑھی کے گرے ہوئے بالوں کو نالی میں بہانا

استفتاء

وضو کرتے ہوئے، غسل کرتے ہوئے یا کنگا کرتے ہوئے داڑھی کے بال گر جاتے ہیں۔ کیا داڑھی کے یہ بال غسل خانہ کی نالی میں جانے دیں؟ اور خارش وغیرہ کے دوران گر کر ہاتھ میں آنے والے بال زمین پر ادھر ادھر پھینک دیں؟ اس میں کوئی مضائقہ تو نہیں؟ کیونکہ اکثر اوقات سنبھالے بھی نہیں جاتے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

غسل خانہ کی نالی میں جانے نہ دیں ہوسکے تو اٹھا کر کیاری میں ڈال دیں۔ ادھر ادھر   پھینک دیں تو یہ بھی جائز ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved