• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

علامات بلوغت

استفتاء

علامات بلوغ کیا ہیں۔(لڑکا ،لڑکی) نیز اگر علامات بلوغ ظاہر نہ ہو ں تو آج کل کے زمانے میں کس عمر میں (لڑکا،لڑکی) بالغ ہوتے ہیں؟ برائے مہربانی بحوالہ تحریر کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔لڑکے کے بالغ ہونے کی علامت یہ ہے کہ اسے انزال ہوجائے (خواہ سوتے ہوئے خواہ بیداری میں) اور لڑکی کے بالغ ہونے کی علامت یہ ہے کہ اسے حیض (ماہواری)شروع ہوجائے۔

2۔اگر لڑکے اور لڑکی میں علامات بلوغ نہ پائی جائیں تو دونوں پر پندرہ سال مکمل ہونے پر بلوغ کا حکم لگایاجائے گا۔

بلوغ الغلام بالاحتلام والإحبال والإنزال والإصل هو الإنزال والجارية بالاحتلام والحيض و الحبل۔۔۔فإن لم يوجد فيهما شيئ فحتی يتم لكل منهما خمس عشرة سنة  به يفتی۔(شامی9/  260 ) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved