• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لاپتہ شوہر نکاح ثانی کے بعد واپس آگیا

استفتاء

**** اور****دوسگے بھائی ہیں ۔ **** کی منگنی ایک عورت مثلاً**** سے ہوئی  اور نکاح بھی ہوگیا ۔ لیکن  ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی ۔رخصتی سے پہلے ہی****  لاپتہ ہوگیا۔اخبارات  میں اشتہار دیا گیا اور تھانوں  میں بھی اطلاع کی گئی۔ لیکن کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔اسیطرح دس بارہ سال تقریباً غائب رہا آخر عزیز واقارب سب متفق ہوگئے کہ ****مرگیا ہے اور مقامی علماء کرام کی خصور میں  مفقود ****کی شہادت تسامع بالموت)پیش کی علماء کرام نے عدت گزرنے کے بعد****کو دوسری شادی کا فتویٰ دیا اب****کی شادی مفقود **** کے سگے بھائی  ****سے ہوگئی ۔ اور مزید دس سال کا عرضہ گزرنے  کے بعداچانک****  واپس آگیا اور وہ **** کو اپنے نکاح میں باقی  رکھنا نہیں چاہتاہے ۔ جبکہ***8 اپنے نکاح میں باقی رکھنا چاہتاہے لیکن عورت **** دونوں کےساتھ نہیں رہنا چاہتی ۔

اب پوچھنا   یہ ہے کہ**** اب کس کےنکاح میں متصور ہوگی اور کیا ان دونوں کے علاوہ کسی تیسرے سے نکاح کرسکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں****کےنکاح میں بدستور باقی ہے ۔ اور **** سے نکاح ختم ہوگیا۔ اگر****  اسے نہیں رکھنا چاہتا تووہ  اسےطلاق دیدے ۔ طلاق کے بعد****  چاہے ****سے نکاح کرے ،چاہے  کسی اور سے نکاح کرے۔

ونقل : أن زوجته له والأولاد للثاني(شامی:ص456ج6) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved