• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے ملنا جلنا اور تفریح کے لیے ساتھ جانا

استفتاء

مفتی صاحب میرا نام ****ہے میرا پیشہ بیمار مریضوں کی خدمت کرنا ہے۔ میں ****کا رہائشی ہو۔ گنگارام ہسپتال میں ملازمت انجام دیتا ہوں۔

میں آپ سے رہنمائی چاہتاہوں جوکہ تحریری شکل میں درکار ہے۔

آپ سے فتویٰ یہ مطلوب ہے کہ نکاح کے بعد اور رخصتی سے قبل  آدمی اور عورت ایک دوسرے کے گھر آجا سکتے ہیں اور تفریح وغیرہ کے لیے اکیلے  کسی جگہ پارک وغیرہ میں جاسکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر ملنا جلنا ہے تو رخصتی کروالیں۔ جو کام بھی کریں طریقے سے کریں۔ بے طریقے کام کرنے سے دینی اور دنیوی نقصان ہوتےہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved