• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سسر کا بہو سے دواعی وطی

استفتاء

*** نے اپنی حقیقی بہو ہندہ سے پیار کیا کہ میری بیٹی ہے لہذا بوس وکنار کیا ہے۔ بعدہ ہندہ اپنے میکے چلی گئی میکے جا کر اپنی امی اور ماموں سے ذکر کیا کہ میرے سسر*** نے میرے ساتھ پیار کیا، بوس و کنار کیا ہے اور عملاً کچھ بھی نہیں ہوا۔ ہندہ کے ماموں عمرو نے اس بات کا مقامی علماء و عوام سے تذکرہ کیا تو مقامی علماء و عوام نے کہا کہ ہندہ کو اپنے خاوند بکر سے طلاق ہوگئی ہے اور ہندہ بکر پر حرام ہوچکی ہے جبکہ بکر نے تو ہندہ کو طلاق نہیں دی۔ اس بارے میں تفصیل سے جواب دیں تاکہ برادری سطح پر کوئی اچھا حل نکل سکے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ہندہ کا بکر سے نکاح قائم ہے۔ آئندہ کے لیے ہندہ کو اپنے سسر سے سخت احتیاط کرنی چاہیے تاکہ دوبارہ ایسی نوبت نہ آئے۔ ( تفصیل کے لیے ہماری کتاب ” فقہ اسلامی” مطبوعہ مجلس نشریات اسلام ملاحظہ فرمائیں)۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved