- فتوی نمبر: 1-28
- تاریخ: 04 جنوری 2005
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
دو آدمی ہیں جن کی دونوں بڑی بیٹیاں ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کی ماؤں کا دودھ اکٹھے پی لیا ہے۔ کیا قران و حدیث کی روشنی میں ان سے چھوٹے بہن بھائیوں کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے یا کہ نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جن بہن بھائیوں نے ایک دوسرے کی ماں کا دودھ نہیں پیا ان کا نکاح دودھ پینے والی بیٹیوں کے دوسرے بہن بھائیوں سے درست ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved