• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بھائی کی رضاعی بھتیجی سے نکاح

استفتاء

ایک لڑکا مثلاً*** نے اپنی نانی کے پستان سے دودھ پیا ہے۔ اور لڑکی مثلاً خالدہ نے ( جو لڑکا***کی ماموں زاد بہن ہے) بھی اسی عورت کے پستان لیے اس حال میں کہ اس کا دودھ نہیں تھا اور ساتھ ساتھ وہ آئیسہ ہے۔ یعنی دودھ نہ پینا بلا شبہ ہے۔ اس حال میں ***کے چھوٹے بھائی بکر کے ساتھ*** کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟ یقیناً وہ عورت یعنی نانی کہتی ہے کہ جس وقت خالدہ نے میری پستان پر منہ لگایا تھا میری پستان میں دودھ نہیں تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں*** کا نکاح بکر کے ساتھ جائز ہے۔ زید کے ساتھ جائز نہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved