- فتوی نمبر: 17-256
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں ہمارا ایک تجارتی ادارہ ہے جہاں پر ہمیں نئے ملازمین رکھنے کے لیے ان کی سی ویزدرکار ہوتی ہیں اور یاددہانی کے لیے سی ویز پر تصویر کے ضرورت ہوتی ہے، تصویر صرف سی ویز پر درکار ہوتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور مقصد نہیں ہوتا ،تو کیا ہمارے اس عمل میں جواز کاپہلو نکل سکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سی وی پر تصویر لگوانے کی کوئی خاص مجبوری نہ ہو تو اس سے احتیاط کی جائے ،اس کا ایک حل یہ ہے کہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لگوالی جائے
© Copyright 2024, All Rights Reserved