- فتوی نمبر: 17-253
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جناب مفتی صاحب!میرا سوال یہ ہے کہ میں امریکہ میں اپنے ماموں کے پاس دنیاوی کاروبار کی حیثیت سے جانا چاہتا ہوں جس کے لئے میرے ساتھ اہلیہ کا ہونا ضروری ہے، کیونکہ یہ امریکہ کے ویزا کےحصول کیلئے شرط کے طور پر ہےکہ اگروہ اپلائی کریں گی تو ویزا مل سکتا ہے۔دوسرا یہ ہے کہ اگراہلیہ ساتھ دیتی ہیں تو انکی ویزا حصول کے لیے جو تصویر کھینچوانی ہوگی وہ بغیر دوپٹے کے ہوگی یعنی سر پر دوپٹہ نہیں ہوگا تصویر نکلواتے وقت تو اس صورت میں ویزا حصول کے لیے یہ گنجائش نکلتی ہے، جبکہ تصویر بنوانے کے لیے فوٹوگرافی میں کسی مستورات کو لیا جائے گا۔
تیسرا یہ ہے کہ اگر کوئی گنجائش ہے اور ایسا کر لینے میں تو ویزا مل جاتا ہے اور ایمبیسی جانے پر اگر وہاں جو انٹرویو لیتے ہیں وہ اگر اہلیہ نقاب کھول کر دے تاکہ انٹرویو میں آسانی ہو تو اس صورت میں کیا ترتیب ہوگی؟
برائے کرم اس مسئلہ کا جواب جلدازجلد جواب دیں تاکہ کوئی عملی شکل بن سکے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
3.2.1. بہتر تو یہ ہے کہ آپ پاکستان میں یا کسی اسلامی ملک میں اپنی کمائی کا کوئی نظم بنائیں لیکن اگر ایسی صورت نہ بن سکتی ہو تو خود چلے جائیں اور بیوی کو نہ لے جائیں اور اگر یہ بھی قابل عمل نہ ہو تو مذکورہ صورت میں تینوں باتوں کی گنجائش ہے لیکن ان میں بھی اپنے اختیار سے جتنی احتیاط کی جاسکتی ہے اتنی کرلیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved