- فتوی نمبر: 1-56
- تاریخ: 12 جون 2005
- عنوانات: خاندانی معاملات > طلاق کا بیان > تین طلاقوں کا حکم
استفتاء
السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ میرے بیٹے نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں اکٹھی دے دی ہیں جو کہ حاملہ بھی ہے، لڑائی جھگڑے اکثر ہی رہتے تھے۔ آپ مہربانی فرما کر ہمیں صحیح راستہ جو دین اسلام کی روشنی میں ہو بتائیں ہم بہت پریشان ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صورت مسئولہ میں تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اب نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ صلح ہوسکتی ہے۔ نیز حاملہ عورت کو طلاق ہو جاتی ہے۔ نکاح ختم ہوگیا اور عورت شوہر پر حرام ہوگئی۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved