• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پردہ نہ کرنے پر سزا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اہل علم ودانش سے ایک سوال:کیا اسلام میں پردہ یا نقاب نہ کرنے والی خواتین کے بارے میں کوئی دنیاوی سزاتجویزکی گئی ہے ؟اگر کی گئی ہے تو اس کامطلب ہے یہ ذاتی نہیں معاشرتی مسئلہ ہے اور اگر نہیں کی گئی تو اس کا مطلب ہے کہ اس سے معاشرے اورریاست کا کوئی سروکار نہیں۔راہنمائی فرمائیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شریعت میں کسی جرم پر سزا کی دو صورتیں ہیں:

  1. حد (یعنی ایک لگی بندھی سزا.)
  2. تعزیر (جو حاکم کی صوابدید پر منحصر ہو) خواتین کے پردہ نہ کرنے میں میں پہلی قسم کی سزا(یعنی حد)تو مقرر نہیں البتہ جہاں پردہ نہ کرنا فتنے کا باعث بن رہا ہووہاں حکومت دوسری قسم کی سزا یعنی تعزیر کر سکتی ہے کیونکہ تعزیر امربالمعروف (نیکی کا حکم دینا) اور نہی عن المنکر (برائی سے روکنا)میں داخل ہے جو کہ حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

نیزشریعت کایہ کوئی اصول نہیں کہ جس جرم پرسزامقررنہ ہووہ محض ذاتی(پرائیویٹ)مسئلہ ہے اور معاشرے یا ریاست  کااس سے کوئی سروکار نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved