• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پہلی بیوی کی اولاد کا دوسری بیوی کی میراث میں حصہ

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بندے نے ایک عورت سے دوسری شادی کی جس میں سے اس کے چھ بیٹے اور ایک بیٹی ہے اس بندے کی پہلی بیوی سے اولاد ہے اب دونوں میاں بیوی انتقال کرگئے ہیں اس بیوی کی والدہ حیات ہے والد وفات پا چکے ہیں بیوی کی ملکیت میں ایک مکان ہے جس کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ ہےاب سوال یہ ہے کہ کیا شوہر کی پہلی بیوی سے جو اولاد ہے اس کا اس بیوی کی میراث میں حصہ بنتا ہے یا نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے(1) کہ دوسری بیوی کی وفات شوہر سے پہلے ہوئی ہے یا بعد میں؟(2) پہلی بیوی کی اولاد کی تفصیل مطلوب ہے؟(3) والد کی وفات بیٹی سے پہلے ہوئی یا بعد میں؟

جواب وضاحت(1) پہلے ہوئی۔(2)صرف دوبیٹے ہیں(3) پہلے ہوئی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں 14000000 میں سے ماں کو 2333333 روپے اور دوسری بیوی کے ایک بیٹے کو 1668175 روپے اور پہلی بیوی کے ایک بیٹے کو 411764 روپے اور بیٹی کو 834087 روپے ملیں گے۔تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved