• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شہیدآخرت کےاعتبارسے زندہ ہے ،لہذا اس کی وجہ سے دنیامیں وراثت کا حقدار نہیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

قرآن پاک میں شہید کوزندہ کہاگیاہے اور خاص طور پہ حکم ہے کہ انہیں مردہ مت کہو  توکیا جوپاکستان کےلیے جان قربان کرکے شہید ہوجائے ،اسے زندہ تصور کرکے وراثت میں حصہ میں جائے گا؟اس کی بیوی بچوں کودادا،دادی کی جائیداد سے کیا ملےگا؟کیا باپ کاحصہ انہیں مل سکتاہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قرآن میں شہید کوجوزندہ کہاگیا ہے وہ آخرت کے لحاظ سے کہاگیاہے،لہذا دنیا میں اسے زندہ تصور کرکے وراثت میں اسے حصہ نہیں دیاجائےگا۔

دادا،دادی کےاورورثاء کون کون ہیں ؟ اس کی وضاحت کریں اس کےبعد اس شہید کےبیوی بچوں کے حصہ کےبارےمیں  بتایا جاسکتاہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved