• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیم میراث کی صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مختار صاحب فوت ہوگئے ان کے والدین ان سے پہلے وفات پا چکے تھے۔مرحوم نے ایک بیوہ ،دو بیٹےاور پانچ بیٹیاں چھوڑی۔کچھ دنوں کے بعد مختار صاحب کی بیوی(بیوہ)بھی فوت ہوگئی،مرحومہ نے دو بیٹے،اور پانچ بیٹیاں چھوڑی۔

(نوٹ )اس عورت کے ماں باپ پہلے سے فوت ہوچکے تھے۔

اب مختار صاحب کا بڑا بیٹا (افتخار) فوت ہوگیا جس نے صرف ایک بیوہ یعنی اپنی بیوی اور ایک بھائی اور پانچ بہنیں چھوڑی ہیں۔ (نوٹ)مرحوم افتخار کا نہ کوئی بیٹا ہے اور نہ کوئی بیٹی ہے۔

اب ان میں سے ہر ایک کو کتنا کتنا حصہ ملےگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  مختار صاحب مرحوم کےکل ترکہ کے 504 حصے کریں گےجن میں سے 136 حصے ان کے بیٹے کو ملیں گے اور  68 حصے مختار صاحب مرحوم کی ہر بیٹی کو ملیں گے اور 28 حصے افتخار صاحب کی بیوہ کو ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved