• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مناسخہ کی ایک صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان کرام اس درج ذیل مسئلہ کےبارے میں کہ پہلی میت سےوراثت تقسیم ہوتے ہوئے آخری میت تک کیسے پہنچے گی؟

نوٹ:یہ ساری اولاد رحمت الله سے ہی شروع ہوتی ہے:

باپ:رحمت الله،اولاد درج ذیل ہے:

بشیراحمد(بیٹا)عبدالکریم(بیٹا)علیم الدین(بیٹا) علیمہ بی بی(بیٹی)،فاطمہ(بیوی)

1۔فاطمہ:مرحومہ

بشیراحمد(بیٹا)عبدالکریم(بیٹا)علیم الدین(بیٹا)علیمہ بی بی(بیٹی)ممتازبیگم(بیٹی)

2۔علیم الدین مرحوم (اس کی اولاد نہیں ہے)

بشیر(بھائی)عبدالکریم(بھائی)علیمہ بی بی(بہن)مجیدہ بی بی(بیوی)

3۔بشیراحمدمرحوم

شبیراحمد(بیٹا)محمداسلام(بیٹا)محمداکرم(بیٹا)صغیراحمد(بیٹا)ظہیراحمد(بیٹا)،وکیلہ بی بی(بیٹی)بیوی(رفیقہ بی بی)

4۔علیمہ بی بی مرحومہ

مبارک علی(بیٹا)محمدارشاد(بیٹا)محمداقبال(بیٹا)محمداشفاق(بیٹا)شہناز بیگم(بیٹی)جعفری(بیٹی)ممتاز (بیٹی)

5۔عبدالکریم مرحوم،ان کی کوئی اولاد نہیں،

بھتیجے(شبیراحمد،محمداسلام،محمداکرم،صغیراحمد،ظہیراحمد)بھتیجی(وکیلہ بی بی)بھانجے(مبارک علی،ارشاد، اقبال، اشفاق)بھانجیاں(شہناز،ممتاز،جعفری بیگم)

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

میت کے کل مال کے15400حصے کئےجائیں گے۔بشیراحمدہرکےبیٹےکواس میں سے2054(13.337)

اوربیٹی وکیلہ بی بی کو455(2.954) حصے اوربیوی رفیقہ بی بی کو715(4.643) حصےاورعلیمہ بی بی کے ہربیٹے کو520حصے(3.376)اورہربیٹی کو260 (1.688) حصے دئیے جائیں گےجبکہ علیم الدین صاحب کی زوجہ

مجیدہ بی بی کو 1100(7.143)حصے دئیے جائیں گے۔صورت تقسیم درج ذیل ہے:

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved