• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیٹوں کے ہوتے ہوئے پوتوں کو کچھ نہیں ملتا

استفتاء

ایک شخص فوت ہوگیا اس کی نرینہ اولاد موجود ہے اور یہ شخص اپنے والدین کی زندگی میں وفات پاگیا تھا اور اس شخص کے والدین نے اپنے بیٹے کی بیٹوں کی موجودگی میں (یعنی اپنے پوتوں کی موجودگی میں) بعد میں بعد وفات پائی تھی۔جبکہ اسی شخص کا بھائی موجود تھا جو کہ غیر شادی شدہ  ہی اپنے والدین کی زندگی میں وفات پاگیا تھا۔اس کے دوبھائی اور ایک بہن زندہ موجود ہیں جو کہ والدین کی وفات کے بعد حیات  رہے۔

اب جس مسئلہ کو دریافت کرنا ہے اس کے دوحصے ہیں:

1۔والدین کی زندگی میں فوت شدہ صاحب اولاد کی اولاد (پوتوں)کو اس وراثت (یعنی اپنے دادا کی چھوڑی گئی)جائیداد میں سے حصہ ملے گایا نہیں؟ اگر ملے گاتو کتنا حصہ ملے گا ؟ وضاحت فرمادیجئے ۔اگر نہیں ملے گاتو اس کی وضاحت فرمادیں۔

2۔نیز والدین کی زندگی میں وفات پانے والے(لاولد) شخص کا حصہ کس کی طرف منتقل ہوگا۔ آیا والدین کی موجودگی میں وفات پانے صاحب اولاد کی اولاد (پوتوں) کی طرف منتقل ہوگا یا دو بھائیوں اور ایک بہن کی طرف منتقل ہوگا اگر  ان کی طرف منتقل ہوگا تو کس حساب سے منتقل ہوگا۔وضاحت کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔نہیں ملے گا۔

2۔لاولد شخص کے حصہ سے کون ساحصہ مراد ہے؟فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved