• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عامل سے نظر کا علاج کروانا

استفتاء

عامل سے نظر کا علاج کروانا ٹھیک ہے؟

وضاحت مطلوب ہے: وہ عامل نظر کیلئے کیا عمل کرتے ہیں وہ بتائیں؟

جواب وضاحت: کچھ تعویذ دیئے ہیں گھر کے کونوں میں پانی کے چھڑکاؤ کیلئے اور تعویذ والے پانی سے سارے گھر میں تپڑی لگانی ہے اور تعویذ کا پانی پینا ہے اور تعویذ کے پانی سے نہانا ہے سات دن تک ،تعویذکی تحرير درج ذيل ہے:

اس تعویذکاپانی پینا ہے                                                            ٧٨٦

٣٩٠٩٣٩٠٤٣٩١١ياعلى ياعلى ياعلى
٣٩١٩٣٩٠٧٣٩٠١ياعلى ياعلى ياعلى
٣٩٠٥٣٩٠٥٣٩٠٧ياعلى ياعلى ياعلى

اس تعویذ  کےپانی سےگھر میں تپڑی لگانی ہے

ف٢ل     م ا ع ح د ى
ف ل ک ے
ک  د م ۔ق
٥ ح اے بدوج بدوح

 

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ تعویذ استعمال کرنا جائز نہیں ۔جس کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:

1- اس تعویذ میں”یا علی” کا لفظ ہے جو ندا للغائب (غائب کو پکارنا) ہے اور ندا للغائب شرک یا معصیت سے خالی نہیں۔

روح المعانی 6/407 میں ہے:

ان الناس قد اكثروا من دعاء  غیر الله تعالی من الاولياء مثل يا سيدي فلان اغثني……. و قد عده اناس من العلماء شركا

2- اس تعویذ میں "یا بدوح” کا لفظ ہے  جو عبرانی زبان میں اللہ تعالی کا نام ہے اور اللہ تعالی  کے نام یا اسمائے مقدسہ کے تعویز کے پانی سے تپڑی لگانا یا اس سے اس طرح نہانا کہ پانی گندی نالیوں میں جائے صحیح نہیں۔

امداد المفتیین 315 میں ہے:

سوال:’’یا بدوح ‘‘کے کیا معنی ہے؟

جواب:بدوح یہ لفظ عام طور پر بضم باء و تشدید دال مشہور ہے مگر یہ صحیح نہیں صحیح لفظ بدوح بفتح باء و تخفیف دال تحقیق یہ ہے کہ یہ عربی زبان کا لفظ نہیں بلکہ عبرانی میں اللہ تعالی کا نام ہے۔

مسائل بہشتی زیور 2/462 میں ہے:

جس پانی میں کوئی تعویذڈالا گیا ہو یا کچھ آیات پڑھ کر دم کیا گیا ہو اس پانی کو اپنے جسم پر بہانا جائز ہے البتہ یہ خیال رکھا جائے کہ وہ پانی عام نالیوں اور گٹر میں نہ جائے بلکہ کسی پاک جگہ میں ڈال دیا جائے۔

3- دیگر حروف اور اعداد کا کچھ علم نہیں کہ وہ کسی شرکیہ یا کفریہ یا معصیت کے حروف و  اعداد ہیں یا نہیں؟ اور ایسے حروف و اعداد کے تعویذکو استعمال کرنا جائز نہیں۔جن کا معنی و مفہوم معلوم نہ ہو الا یہ کہ عامل اہل حق میں سے ہو اور

اسے جائز ناجائز کا پتہ ہو اور مذکورہ عامل ایسا نہیں ورنہ وہ”یا علی” کا لفظ تعویذ میں نہ لکھتا۔

مسائل بہشتی زیور( 2/462 )میں ہے:

عمل اور تعویذ میں اگر ایسے الفاظ ہوں جن کا مطلب معلوم نہ ہو تو اس کو پڑھنا اور استعمال کرنا جائز نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved