• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دو طلاق کے بعد رجوع

استفتاء

میں نے اپنی بیوی کو دو مرتبہ ایک وقت میں طلاق کا کہا ہے پھر ہم نے ایک ہفتہ میں رجوع کرلیا۔ اس کے بعد میں ملک سے باہر چلا گیا بعد میں میرے سسر اور میری بیوی نے سب کو کہا کہ ارشد نے مجھے طلاق دے دی ہے۔ آج سے اس بات کو تقریباً دس ماہ گذر گئے ہیں۔ میں نے اپنی بیوی کے نام ایک گھر لیا ہے کہ جس کے بعد یہ سب حالات و واقعات ہوئے ہیں ہم خیر سے نانا نانی بن گئے ہیں۔ اب شرع کے لحاظ ہماری صورت ہے۔ تحریر میں جواب دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں دو طلاقیں واقع ہوگئی ہیں آئندہ ایک طلاق کا حق باقی ہے۔ شوہر نے رجوع کر لیا ہے تو وہ صحیح ہے۔ اور نکاح قائم ہے۔ آئندہ ایسا لفظ کہنے سے احتیاط کریں۔

و لو قال لها أنت طالق طالق … أو أنت طالق أنت طالق أو قال قد طلقتك قد طلقتك أو قال لها أنت طالق و قد طلقتك تقع ثنتان إذا كانت المرأة مدخولاً بها. ( عالمگیری: 1/ 355) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved