• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تحریری تین طلاقیں

استفتاء

گذارش ہے کہ منسلکہ اسٹام پیپر طلاق نامہ  تحریر کرنے کے بعد قران و سنت کی روشنی میں بتادیں کہ اگر دونوں فریق راضی ہوں کیا صلح کی گنجائش ہے یا کہ نہیں؟۔ شوہر نے منہ سے طلاق نہ دی ہو مگر جب اسٹام تحریر کروائے گئے تو دونوں میاں بیوی کی نیت طلاق ہی تھی۔

الفاظ طلاق: مسماة مذکوریہ کو خلع کی بنیاد پر ہر بار طلاق، طلاق، طلاق دے کر اپنی زوجیت سے علیحدہ کرتا ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

منسلکہ طلاق نامے کی رو سے سائل کی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں۔ بیوی شوہر پر حرام ہوگئی ہے۔ اب نہ رجوع ہوسکتا ہے نہ دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved