• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نماز میں شک ہو تو یقین کی صورت اختیار کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

نماز میں شک ہو تو یقین کی صورت اختیار کرنا

عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا جب کوئی شخص شک کرے کہ دو رکعت پڑھی ہیں یا ایک تو ایک کو اختیار کرے، کیونکہ وہ یقینی ہے اور جب دو اور تین رکعت میں شک کرے تو دو کو اختیار کرے اور جب تین یا چار میں شک کرے تو تین کو اختیار کرے پھر باقی نماز پوری کرے ،تاکہ وہم زیادتی میں ہو، کمی میں نہ ہو، پھر سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے  کرے ۔سنن ابن ماجہ حدیث 1209

کیا یہ حدیث اور مسئلہ ایسے ہی ہے ؟رہنمائی فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ حدیث  توایسے ہی ہے جیسے مذکورہےالبتہ اس حدیث میں جو مسئلہ ذکر کیا گیا ہےاس میں تفصیل ہے جویہ ہےکہ اگر کسی کو پہلی دفعہ نماز کی رکعات میں شک ہوا ہو تو بہتر ہے کہ وہ نئے سرے سےنماز پڑھ لے اور اگر اکثر ایسا ہوتا ہوتو غالب گمان پر عمل کرتے ہوئے نماز مکمل کرلے اور اگر ذہن کسی طرف بھی نہ جا رہا ہو تو اس میں تفصیل ہے کہ پہلی اور دوسری رکعت میں تعداد کے اعتبار سے شک ہو تو پہلی رکعت شمار کرے اورتیسری اور چوتھی رکعت میں شک ہو تو تیسری رکعت شمار کرےاور ہر رکعت میں قعدہ بھی کرےاور اور آخر میں سجدہ سہوکرکے نماز مکمل کرلے۔

ابن ماجہ:رقم الحدیث،1209

عن عبدالرحمن بن عوف قال سمعت رسول الله صلي الله عليه وسلم يقول اذا شک احدک فی الثنتين والواحدۃ فلیجعلهاواحدة واذاشک في الثنتين والثلاث فليجعلها ثنتين واذا شک في الثلاث والاربع فليجعلها ثلاثا ثم ليتم مابقي من صلاته حتي يکون الوهم في الزيادة ثم يسجدسجدتين وهو جالس قبل ان يسلم

 

في الشامية:2/789

( وإذا شك ) في صلاته ( من لم يكن ذلك ) أي الشك ( عادة له ) وقيل من لم يشك في صلاة قط بعد بلوغه،وعليه أكثر المشايخ  بحر عن الخلاصة ( كم صلى استأنف ) بعمل مناف وبالسلام قاعدا أولى لأنه المحلل ( وإن كثر ) شكه ( عمل بغالب ظنه إن كان ) له ظن للحرج ( وإلا أخذ بالأقل ) لتيقنه ( وقعد في كل موضع توهمه موضع قعوده )…..( وجب عليه سجود السهو في ) جميع ( صور الشك ) سواء عمل بالتحري أو بنى على الأقل

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved