• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا بریل کتابت قرآن کے حکم میں ہے یا نہیں؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

دنیا میں فن کتابت کے لیے مختلف خطوط ہیں ،نابینا افراد کے لیے بریل ہے جس میں وہ لکھتے ہیں اور پڑھتے ہیں۔

۱۔        کیا بریل کا حکم کتابت کا ہے یا نہیں؟

۲۔        اور بریل میں لکھے ہوئے قرآن مجید کاحکم مصحف کا ہے یا کوئی اور؟ یا پھر سوفٹ ویئر کا حکم ہے ؟اسی سے مختلف مسائل متفرع ہونگے مثال ہاتھ لگانے کے لیے وضو ضروری ہو گا؟ جیسے موبائل کے سوفٹ ویئر میں قرآن مجید ہے تو موبائل کی سکرین بند ہونے کی صورت میں واش روم میں لے جانا جائز ہے وغیرہ وغیرہ اس کا کیا حکم ہو گا؟ مکمل وضاحت فرمادیں۔نیز اگر اس پر پہلے کوئی کام ہوا ہے تو اس سے بھی آگاہ فرمائیے۔بریل کے نظام کےتحت مجمع الملک فہدنے مصحف تیار کیاہے جو مسجد نبوی وغیرہ میں دستباب ہوتاہے۔جزاک اللہ

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1.انسان جو الفاظ بولتا ہے انہیں لکھنے کے لئے جو نقوش استعمال کیے جاتے ہیں ان کوحروف کہت ےہیں اوران کے لکھنے کو کتابت کہتے ہیں، لہذا اس حقیقت کے پیش نظر بریل کا حکم کتابت کا ہے۔

2۔بریل میں لکھے ہوئے قرآن مجید کا حکم مصحف کاہے اور اسے چھونے کے لیے بھی باوضو ہونا ضروری ہے، تاہم بریل مصحف عثمانی کے رسم الخط سے الگ رسم الخط ہے اور مصحف عثمانی کے رسم الخط کی پابندی کرنا واجب ہے، لہذا اس رسم الخط میں قرآن پاک لکھنا ناجائز ہے۔

الاتقان في علوم القرآن:2/167

وقال أشهب سئل مالك هل يكتب المصحف على ما أحدثه الناس من الهجاء فقال لا إلا على الكتبة الأولى رواه الداني في المقنع ثم قال ولا مخالف له من علماء الأمة

وقال الامام احمد ويحرم مخالفة خط مصحف عثماني في واو اوياء اوالف اوغير ذلک 

وقال البيهقي في شعب الإيمان من كتب مصحفا فينبغي أن يحافظ على الهجاء الذي كتبوا به هذه المصاحف ولا يخالفهم فيه ولا يغير مما كتبوه شيئا فإنهم كانوا أكثر علما وأصدق قلبا ولسانا وأعظم أمانة منا فلا ينبغي أن يظن بأنفسنا استدراكا عليهم……..وهل تجوز كتابته بقلم غير العربي قال الزركشي لم أر فيه كلاما لأحد من العلماء  قال لسان العرب ولقولهم القلم أحد اللسانين والعرب لا تعرف قلما غير العربي وقد قال تعالى بلسان عربي مبين 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved