- فتوی نمبر: 18-127
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ عورت کو پلاسٹک سے بنی مصنوعی پلکیں اور ناخن عارضی طور پر کچھ وقت کے لیے لگانا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پلاسٹک سے بنی پلکیں لگانا جائز ہے لیکن اس کو لگا کر وضو نہ ہوگا۔جبکہ ناخن لگانا جائزنہیں، کیونکہ اس صورت میں درندوں کے ساتھ مشابہت ہے اور نہ ہی ان ناخنوں کو لگا کر وضو ہوتا ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved