استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
2۔ سترہ کی مقدار کیا ہے؟ اور اس کو نمازی کے سامنے سیدھا کھڑا کر کے رکھا جائے گا یا لیٹا ہوا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
2۔ سترہ کی مقدار ایک ہاتھ یعنی دو بالشت ہے۔ سترہ نمازی کے سامنے کھڑا کر کے رکھا جاتا ہے، نہ کہ لٹا کر۔ البتہ کہیں مجبوری ہو تو لٹا کر رکھنے کی بھی گنجائش ہے۔
صحیح بخاری(حدیث نمبر: 973) میں ہے:
عن ابن عمر رضي الله عنه قال كان النبي صلى الله عليه و سلم يغدو إلى المصلى و العنزة بين يديه تحمل و تنصب بالمصلى بين يديه فيصلي إليها.
ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ عیدگاہ تشریف لے جاتے اور نیزہ آپ ﷺ کے سامنے لایا جاتا اور اس کو عیدگاہ میں آپ کے سامنے گاڑ دیا جاتا پھر آپ اس کی طرف (رخ کر کے) نماز پڑھتے۔
محیط برہانی (217/2) میں ہے:
إذا تعذر غرز السترة لصلابة الأرض أو الحجر لا يضعها بين يديه عند بعض المشائخ …. و عند بعضهم يضع.
© Copyright 2024, All Rights Reserved