استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ یہ ہے کہ امام کے پیچھے دوسری صف کہاں سے بنائی جائے گی:
1۔بالکل امام کے پیچھے سے ؟
2۔یادائیں طرف سے شروع ہوگی اوربائیں طرف آخر صف تک جائے گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دوسری صف بنانے کاطریقہ بھی پہلی صف والاہے کہ پہلے آنے والا شخص امام کے پیچھے کھڑا ہو، دوسرے نمبر پر آنے والا پہلے کی دائیں جانب اور تیسرے نمبر پر آنے والا پہلے کی بائیں جانب ، اس کے بعد چوتھے نمبر پر آنے والا دوسرے کی دائیں جانب اور پانچویں نمبر پر آنے والا تیسرے کی بائیں جانب کھڑا ہو اور اس طرح پوری صف بنائی جائے، یہ نہ ہو کہ امام کی ایک جانب مقتدی زیادہ ہوں اور دوسری جانب کم ہوں، البتہ اگر امام سے قرب یا بعد میں دونوں جانب برابر ہوں تو ایسی صورت میں دائیں جانب کو بائیں پر ترجیح ہوگی،یعنی: نیا آنے والا شخص صف میں دائیں جانب کھڑا ہو۔
حاشية ابن عابدين (1/ 569)
( وخير صفوف الرجال أولها ) لأنه روي في الأخبار أن الله تعالى إذا أنزل الرحمة على الجماعة ينزلها أولا على الإمام ثم تتجاوز عنه إلى من بحذائه في الصف الأول ثم إلى الميامن ثم إلى المياسر ثم
إلى الصف الثاني وتمامه في البحر
حاشية ابن عابدين (1/ 567)
وفي القهستاني وكيفيته أن يقف أحدهما بحذائه والآخر بيمينه إذا كان الزائد اثنين ولو جاء ثالث وقف عن يسار الأول والرابع عن يمين الثاني والخامس عن يسار الثالث وهكذا ا هـ
وفيه ايضا
ومتی استوی جانباہ یقوم عن یمین الإمام إن أمکنه(شامی ۲:۳۱۰)
© Copyright 2024, All Rights Reserved