• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایفیلیئٹ مارکیٹنگ کے ذریعے کمائی کرنے کا حکم

استفتاء

میرا سوال یہ ہے کہ کیا affiliate marketing (ایفیلیئٹ مارکیٹنگ) جائز ہے یا نہیں ؟اور اس سے کمایا ہوا پیسہ حلال ہے یا حرام؟ ایفیلیئٹ مارکیٹنگ سے مراد یہ ہے کہ  کسی ویب سائٹ پر کوئی چیز فروخت ہو رہی ہو  تو میں اپنی ویب سائٹ پر اس کاپرومو(اس کی تصویر اور لنک)لگا دیتا ہوں تو اگر کوئی گاہک میری ویب سائٹ پر موجود لنک کے ذریعے اس ویب سائٹ پر جا کر وہ چیز خریدتا ہے تو مجھے بھی اس کا کمیشن ملتا ہے ۔

وضاحت مطلوب ہے :

کیا اس خریدار کو پتہ ہوتاہے کہ اس طریقے سے خریداری کرنے پر آپ کو کمیشن ملے گا؟

جواب وضاحت :

بعض لوگوں کو پتہ ہوتا ہےیعنی جنہیں اس طریقہ کار کا علم ہوتا ہے اور بعض کو پتہ نہیں ہوتا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایفیلیئٹ  مارکیٹنگ کے ذریعے کمائی کرنا جائز ہے  ۔

توجیہ :  مذکورہ صورت میں اس اشتہار لگانے والے کی حیثیت دلال کی بنے گی اور آجکل ان طریقوں سے کمائی کرنے کا عرف  ہے اور اس کو باقاعدہ کام سمجھا جاتا ہے نیز جو لوگ اس طرح مختلف لنکس سے جا کر کچھ خریداری کرتے ہیں ان کو معلوم بھی ہوتا ہے کہ اس  اشتہار والے کو بھی کمیشن ملے گا اور جنہیں نہ بھی معلوم ہو وہ بھی اس اشتہار والے کو ایسا خیر خواہ نہیں سمجھتے کہ اگر بعدمیں انہیں معلوم ہو جائے کہ اس کو بھی کمیشن ملی ہے تو انہیں ناگوار ہو اس لیے اس طرح کمائی کرنا جائز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved