• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تین طلاق کے بعد ازدواجی تعلق رکھنا

استفتاء

**** نے گواہوں کی موجودگی میں اپنی بیوی ہندہ کو یہ کہا کہ میں ” تمہیں آزاد کرتاہوں” م**** یہ بھی کہا کہ بکر کی پوتی ہندہ کو جوکہ **** کی بیوی ہے ” تین دفعہ طلاق دیتاہوں” میری طرف سے میری بیوی کو تین دفعہ طلاق ہے گواہان کی موجودگی میں مسمے **** شناختی کارڈ نمبر4279000۔37303 سکنہ ڈومیلی تحصیل سوہ جہلم ومسمی **** ولد **** بروالی سکنہ احمد آباد اٹک تین دفعہ طلاق ہے۔اگر میں نے دوبارہ اپنی بیوی سے رجوع کیا تو مجھے کلما کی (اضافی طلاق ہوگی) مگر اس کے باوجود **** نے اپنی بیوی ہندہ سے بغیر حلالہ شرعی کے رجوع کرلیاہے۔ اور میاں بیوی کی طرح گھر میں رہ رہے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ قران وسنت کی روشنی میں وضاحت فرمایئں کہ تین مرتبہ طلاق دینے کے باوجود **** اپنی بیوی ہندہ سے دوبارہ نکاح کرسکتاہے کہ نہیں؟ نیز کلما کی طلاق کے بعد بھی **** دوبارہ اپنی بیوی ہندہ سے رجوع کرسکتاہے کہ نہیں؟ کیا دونوں کا اکٹھے رہنا درست ہے کہ نہیں؟ جبکہ دونوں میاں بیوی کی طرح رہ رہے ہیں ۔ دیگر عزیز واقارب کے لیے کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔اپنی عورت کو تین طلاقیں دے دینے کے بعد بھی اس سے ازدواجی تعلق رکھنا حرام ہے اور شدید گناہ ہے۔

2۔ ایسے شخص کے رشتہ داروں پر واجب ہے کہ وہ اس گناہ سے روکیں اور اگر وہ نہ مانے تو اس سے قطع تعلقی کرنا بھی جائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved