• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

1) کیا پیپسی اور لیز چپس کی کمپنی اسرائیلی ہے؟2) پیپسی اور لیز چپس کی کمپنی میں ملازمت کرنا جائز ہے؟

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ :

1) کیا پیپسی اور لیز چپس  کی کمپنی اسرائیلی کمپنی ہے ؟

2) اس میں جاب کرنا کیسا ہے؟ رہنمائی فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1)  انٹر نیٹ  پر پیپسی اور لیز چپس کی کمپنی (PEPSI. CO)کی ویب سائٹ اور ویکی پیڈیا سے حاصل کردہ معلومات کے  مطابق پیپسی  اور لیز چپس کی کمپنی ایک امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ہے باقی یہ کمپنی اسرائیلی ہے یا نہیں ؟ یہ ہمیں معلوم نہیں ہوسکا اورنہ ہی اس کی تحقیق   کے ہمارے  پاس وسائل ہیں۔

2)   چونکہ پیپسی اور لیز چپس کی کمپنی   غیر مسلموں کی کمپنی ہے   اور کسی غیر مسلم کے پاس کسی مسلمان کے لیے نوکری کرنا چند شرائط کے ساتھ جائز ہے۔ (1) کوئی ناجائز کام نہ کرنا پڑے ۔(2) وہ نوکری ایسی نہ ہو جس میں مسلمان کی اہانت (ذلت) ہومثلا مسلمان ملازم کسی کافر کے ماتحت ہو۔ (3)اس نوکری میں ایسا کام نہ کرنا پڑے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو ضرر ہو ۔لہذا مذکورہ شرائط کے ساتھ پیپسی یا لیز  چپس کی کمپنی میں بھی ملازمت جائز ہے کوئی احتیاط کرےتواچھی بات ہے ۔

واعلم أن اتحادَ المِلَّة ليس بشرطٍ في عقد الإِجارة (فیض الباری (460\4))

وإنما الممتنع أن يؤجرا المسلم نفسه من المشرك لما فيه من اذلال المسلم اه(فتح الباری 442\4)

وقال ابن المنير استقرت المذاهب على أن الصناع في حوانيتهم يجوز لهم العمل لأهل الذمة ولا يعتد ذلك من الذلة بخلاف أن يخدمه في منزله وبطريق التبعية له(عمدۃ القاری 288\18)

وقال المهلب كره أهل العلم ذلك إلا لضرورة بشرطين أحدهما أن يكون عمله فيما يحل للمسلم فعله والآخر أن لا يعينه على ما يعود ضرره على المسلمين(فتح الباری 452\4)

قلت ولا یخفی علی الفقیه العارف ان کل استئجار من الکافر لا یورث مذلة للمسلم بل منه ما فیه اعزاز له کالاستئجار للتعلیم او لکتابة الحساب او للنظر فی الضیاع والدکاکین او لفصل القضاة و نحوہ (اعلاء السنن 207\16)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی ا علم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved