• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تم طلاق یافتہ ہو

استفتاء

میں ***یہ بیان دیتی ہوں کہ میرے خاوند کے پچھلے پانچ سال سے ازدواجی تعلقات نہیں  ہیں اور وہ مجھے کہہ چکا ہے کہ "تم طلاق یافتہ ہو”۔ اس نے محلے میں اس بات کو بذریعہ اپنی ماں اور بہنوں کے پھیلایا ہواہے کہ مجھے وہ طلاق دے چکاہے۔  اس نے کئی بار مجھےکہا "کہ تم گھر سے چلی جاؤ میرا تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں”۔

وضاحت مطلوب ہے: کہ(تم گھر سے چلی جاؤ یا میرا تمہارے ساتھ کوئی تعلق نہیں) یہ الفاظ شوہر نے پہلی طلاق کی عدت یعنی تین ماہواری  گزرنے کے بعد کہے تھے یا پہلے۔ نیز پہلی طلاق کے بعد عدت کے اندر اندر عملی یا زبانی رجوع کیا تھا یا نہیں۔

جواب: یہ الفاظ شوہر نے طلاق کی عدت گذرنے کے بعد کئی بار کہے اور عدت کے اندر عملی اور زبانی رجوع نہیں کیا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے اور عدت ختم ہونے کی وجہ سے نکاح ختم ہوگیاہے ۔ میاں بیوی چاہیں تو دو  گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرکے آپس میں رہ سکتےہیں۔

نیز آئندہ شوہر کوصرف دو طلاقوں کا حق باقی رہے گا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved