• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نہ یہ میری بیوی ہے نہ میری اس سے شادی ہوئی ہے

استفتاء

ایک عورت نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں نان ونفقہ کا دعوے کیا۔ شوہر نے وکیل کے ذریعے عدالت کوبتایا کہ” نہ یہ میری بیوی ہے نہ  میری اس سے شادی ہوئی ہے۔ اگر کوئی میری بیوی ہے تو ثبوت پیش کردے۔

عدالت نے مقدمہ خارج کردیا کیونکہ بیوی کے پاس تحریری ثبوت نہیں تھا۔

۱۔کیاشوہر کے اس کہنے سے بیوی کو طلاق ہوگئی ہے۔

۲۔کیادوبارہ شوہر اپنی بیوی سے رجوع کرسکتاہے۔

۳۔رجوع کے لیے کیا شرائط ہیں۔

۴۔ جبکہ شوہر کی نیت طلاق کی نہیں تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں شوہر کے منسلکہ بیان میں ان الفاظ” کہ فریقین کا کوئی نکاح وشادی نہ ہوئی ہے” سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی نکاح بدستور قائم وباقی ہے۔

وإن قال لم أتزوجك ونوى الطلاق لا يقع الطلاق بالإجماع كذا في البدائع. ( عالمگیر 1/ 375)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved