• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

3،2،1 بس تیرا میرا گزارانہیں ہوسکتا

استفتاء

ہمارے گھر میں ایک معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا جس کی وجہ س مجھ کو غصہ آیا او میں  نےاپنی بیوی کوبجائے لفظ بولنے کے میں نےیہ کہہ دیا کہ” 3،2،1 بس تیرامیر گزارانہیں ہوسکتا”۔ اور پھر اس بات کو میں بھی بھول گیا اور بیوی بھی بھول گئی اور سب گھروالے بھول گئے اورتین یاچار ماہ بعد اس بات کا خیال دل میں آیا تو اس کے بارےمیں بتادیں اور چارماہ تک ہم میاں بیوی ایک دوسرے سے ملتے رہے، جس طرح میاں بیوی ایک دوسرے سے ملتےہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی لفظ ” ایک ،دو ،تین” سے اس وجہ سے کہ اضافت نہیں پائی جارہی ، اور ان الفاظ میں "تیرامیرا گزارا نہیں” سے اس وجہ سے کہ یہ ان کنائی الفاظ میں سے نہیں جن سے طلاق پڑجاتی ہے ، لہذا میاں بیوی اکٹھے رہ سکتے ہیں۔چنانچہ شامی میں ہے:

فلا يقع الطلاق إلا بالإضافة إلى ذاتها أو إلى جزء شائع منها هو محل للتصرفات۔ 2/ 473

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved