• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ٍاگر میری بیوی ثنیہ نے میرے ماں باپ سے تعلق رکھا یا مشورہ کیا تواسے خودبخود تیسری طلاق ہوجائیگی

استفتاء

**** نے 2010۔10۔7 کو اپنی بیوی **** کو دوطلاق دینے کے بعد رجوع کیا، اور اپنی بیوی **** کو کہا کہ تم تیسری طلاق کی سیکورٹی کے بارے میں جو کچھ لکھ کر دوگی میں ” آنکھیں بند کردستخط کردوں گا” **** کی بیوی **** کے ہاتھ کالکھا ہوا اور **** کے دستخط شدہ تحریر یہ ہے:

تحریر

2010۔10۔7 ابھی سے اگر میں **** افسر نے اپنی بیوی **** **** کو طلاق دی تو **** **** کے علاوہ کوئی بھی عورت میرے نکاح میں ہوتو اسے تین طلاق یا جب بھی میں نے **** **** کی زندگی میں **** **** کے علاوہ کسی سے نکاح کیا تو اسے تین طلاق۔

2010۔12۔13 کو **** نےکچھ آدمیوں کے سامنے کہا کہ” اگر میری بیوی **** نے میرے ماں باپ سے تعلق رکھا یا مشورہ کیا تو اسے خود بخود تیسری طلاق ہوجائے گی”۔

اس وقت **** **** کے ماں باپ کے پاس تھی اور **** گھر آیا ماں باپ کے پاس کھاناکھانا اور دونوں ماں باپ سے مشورہ بات چیت کرتے رہے ۔ پھر دودفعہ **** خود بیوی **** کولے کر ماں باپ کے گھر آیا۔ اور ہر قسم کی بات چیت ہوتی رہی۔ تیسری دن **** نے بیوی سے کہا کہ میں نے یہ الفاظ کہے تھے اور یہ میں نے واپس لے لیے تھے۔ تمہیں طلاق تو نہیں ہوگی۔ **** نے کئی مفتیوں سے پوچھنے پر بتایا سب کے نزدیک تین طلاق ہوئی ہے شافی مسلک میں گنجائش ہے۔ یعنی پہلی دو ایک اور دوسری ہوگی۔ ایک باقی رہے گی۔

1۔کیا **** کو تینوں طلاق ہوگئی ہیں؟

2۔کیا پہلی دو طلاق کسی مسلک میں ایک شمار ہوتی ہے؟

3۔2010۔10۔7  سے پہلے اگر **** نے **** ولد الطاف خان نامی عورت سے نکاح کیا تھا تو کیا اسے بھی طلاق تین طلاق ہوگئی ہے۔ (**** کے دستخط شدہ تحریر کے مطابق)۔

4۔کیا **** **** کی زندگی میں **** یا کسی اورعورت سے نکاح کرسکتاہے؟

5۔**** کے دستخط شدہ تحریر کی وجہ سے **** کی زندگی میں **** کے علاوہ کوئی اور عورت نکاح میں آسکتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔**** **** کو تینوں طلاقیں ہوگئی ہیں ، پہلے دوطلاقیں ہوئی تھیں اور پھر تیسری طلاق **** کے اس جملے کی وجہ سے ہوئی”اگر میری بیوی **** نے میرے ماں باپ سے تعلق رکھا یا مشورہ کیا تو اسے خودبخود طلاق ہوجائے گی”۔

کیونکہ یہ طلاق معلق اور مشروط تھی، جب تعلق پایا گیا تو یہ طلاق فوراً واقع ہوگئی، اور **** کا بعد میں اجازت دینا اس شرط کو غیر مؤثر نہیں بنائے گا۔فإن التعليق لا يبطل بالرجوع.

2۔کسی بھی مسلک میں دوطلاقیں ایک شمار نہیں ہوتیں۔ تمام جمہور امت خصوصا ائمہ اربعہ جن میں امام شافعی بھی شامل ہیں ۔ سب کا موقف یہی ہے کہ جتنی طلاقیں دی جائیں وہ سب شمار ہوتی ہیں۔ ایک ہوتو ایک دو ہوں تو دو، اور اگر تین ہوں تو تینوں واقع ہوجاتی ہیں۔

3۔ **** کی دستخط شدہ تحریر کے مطابق جب **** کو طلاق  دے دی اسوقت اس کے نکاح میں موجود ہر عورت کو تین طلاقیں واقع ہونی چاہیں ، اور چونکہ **** اس وقت نکاح میں تھی اس لی اس کو تینوں طلاقیں ہوگئیں ہیں۔

4۔5 ۔**** کی زندگی میں کسی اور عورت سے اور نہ ہی **** سے نکاح کرسکتاہےکیونکہ انہوں نے اپنی تحریر میں جو التزام واقرار کیا ہے وہ **** کی عمر بھر کے لیے اور ہر مرتبہ کے لیے ہے۔ اس لیے **** جب بھی کسی عورت سے نکاح  کریگا اسے تین طلاقیں ہو جائیں گی۔

ہاں! البتہ ایک طریقہ ہے جسے فضولی کا نکاح کرانا کہتے ہیں۔ اس کی تفصیل زبانی سمجھ لینی چاہیے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved