• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تومیری طرف سے فارغ ہے پھر کہا طلا ق ہے ، طلاق ہے ، طلاق ہے

استفتاء

عرض ہے کہ میں نے کسی جھگڑے میں اپنی بیوی کو اس طرح کے الفاظ کہے ہیں ” کہ تو میری طرف سے فارغ ہے "۔ یہ لفظ کہنے بعد تین دفعہ اسی مجلس میں صرف "طلا ق ہے ،طلاق ہے، طلاق ہے ” کے الفاظ کہہ دیئے۔

آپ سے دراخواست ہے کہ اس کا شرعی حکم بتادیں کیا اب دوبارہ رجوع یا نکا ح کی کوئی صورت ہے۔

"تومیری طرف سے فارغ ہے” کیا ان الفاظ سے بیوی حرام ہوجاتی ہے کہ نہیں؟ ا س کے بعد صرف طلاق ہے، طلاق ہے ، طلاق ہے کے خالی الفاظ استعمال کیے ان کے ساتھ اور کوئی لفظ نہیں ملایا”کہ دیتاہوں،یادی”۔ کیا اس صورت میں بھی طلاق ہوگئی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ، جس کی وجہ سے نکاح مکمل طور سے ختم ہوگیاہے۔ اب نہ صلح ہوسکتی ہے اور نہ ہی رجوع کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved