• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

خواب آور دواؤں کے استعمال کی وجہ سے ذہنی کیفیت خراب ہوگئی اور اسی کیفیت میں بیوی کو طلاق دی

استفتاء

حضرت طلاق کا ایک مسئلہ دریافت طلب ہے، واقعہ کچھ یوں ہے کہ میں*** جو کافی عرصے سے حالات کے دباؤ کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور پریشانیوں کا شکار ہوں۔

اورمیں سونے لیے خواب آور گولیاں استعمال کرتاہوں جن کی مقدار یومیہ 50 سے 100 کے درمیان ہوتی ہے ۔ جہاں تک میری ذہنی کیفیت کا  تعلق ہے توماہر ڈاکٹر کی رائے اور نسخہ کی کاپی موجود ہے جس میں واضح طور پر میری ذہنی کیفیت کے متعلق درج ہے۔

میں نے اس  کیفیت میں آج سے ڈھائی برس پہلے اپنی بیوی کو طلاق دیدی  ، وہ اپنے میکے چلی گئی، اب اس کے اہل خانہ اس کی شادی ایک شیعہ سے کرنا چاہتےہیں ۔ اب مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا اس صورت میں جو طلاق میں نے دی تھی وہ لا گو ہوگی؟

بچے کی پرورش کی ذمہ داری کس پر ہوگی؟

کیاذہنی  کیفیت اور خواب آور دواؤں کے استعمال کی موجودگی میں قول وفعل قابل گرفت ہوتے ہیں؟

نوٹ: لڑکی والے دوبارہ ساتھ رہنے کے لیے تیار ہیں صرف شرعی حل کا مسئلہ ہے۔

وضاحت مطلوب: جس وقت طلاق دی تھی خاص اس وقت کی ذہنی کیفیت کیا تھی؟

جواب: اس واقعے سے قبل میری بیوی سے لڑائی ہوئی میں نے اس کے والد کو فو ن کیا کہ اسے سمجھائیں۔ 

اس دوران میں گولیاں لینے کی وجہ سے سو گیا جب میں اٹھا تو اس کا والد آیا ہوا تھا، میں نے اٹھتے ہی طلاق کے الفاط استعمال کیے اور اس کے فوراً بعد سوگیا، اوراب جب میری غنودگی ختم ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے یہ کہا اور یہ کہا ہے ۔ اور طلاق کے وقت مجھے پتہ نہیں چل رہا تھا کہ کیا کہہ رہاہوں۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ تیسری دفعہ کی طلا ق کا ہے اس سے قبل دودفعہ طلاق دیکر میں رجوع کرچکاہوں۔

مزید وضاحت: دو دفعہ خود کشی کی کوشش کی کہ 200 گولیاں کھالیں، مگر موت نہیں آئی حتے کہ ڈاکٹروں نے ہر طرح کے ٹسیٹ کے بعد حیرانگی کا اظہار کیا۔ دودفعہ ذہنی طورپر دورہ پڑا کہ الٹ کر پیچھے جاپڑا اور منہ سے خون جاری ہوگیا اور میرے ہوش وحواس ختم ہوگئے ، بعدمیں لوگوں نے بتایا کہ ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا، ایسا ایک دفعہ بہن کے گھر کراچی میں ہواتھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر دوائی کے اثر کی وجہ سے طلاق دیتے وقت ہوش ٹھکانے نہ تھے تو طلاق واقع نہیں ہوئی۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved