• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

آسٹریلیا میں ہیلتھ انشورنس کاحکم

استفتاء

میں آسٹریلیا میں رہتا ہوں میں یہ پتا کرنا چاہتا ہوں کیا ہم حکومت کے اضافی ٹیکس سے بچنے کی غرض سے علاج کے لیے میڈیکل انشورنس کروا سکتے؟

وضاحت مطلوب ہے علاج کے لیے میڈیکل انشورنس کروانے سے حکومت کے اضافی ٹیکس سے کیسے بچ سکیں گے؟ اس کی تفصیل بتائیں

جواب وضاحت :اگر ہمارے پاس اسپتال کی انشورنس نہ ہوتو 1.5فیصد زیادہ ٹیکس وصول کرتے ہیں یعنی اگر میرے پاس میڈیکل انشورنس ہے تو ٹیکس 30فیصد ہوگا ،نہیں ہے تو ٹیکس 31.5 فیصد ہوگا

وضاحت مطلوب ہے کہ وہاں میڈیکل انشورنس کروانا لازمی ہے یا اختیاری؟

جواب وضاحت یہ اختیاری ہے اگر میں اس کو اختیار نہ کروں  تو میں 1.5 فیصد اضافی جرمانہ دوں گاتو بالواسطہ یہ غیر اختیاری ہے ،میڈی کیئر لیوی سرچارج (MLS) ان لوگوں پر لاگو ہوتا ہے جو آسٹریلین ٹیکس دہندگان ہوں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں انشورنس کروانا جائز نہیں۔

توجیہ :مذکورہ صورت کا خلاصہ یہ ہے کہ آسٹریلیا میں سرکار نے سرکاری اسپتالوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے یہ اسکیم نکالی ہے کہ جو پرائیویٹ انشورنس کرالے گا  ہم اسے ٹیکس میں ایک فیصد چھوٹ دیں گےاگرچہ اس میں سرکار کو ایک فیصد ٹیکس سے ہاتھ دھونے پڑ رہے ہیں لیکن وہ اسے گوارا کر رہی ہے ۔گویاآسٹریلین باشندوں کے لیے دو راستے ہیں نمبر ایک یاتو ہیلتھ کی مد میں ایک فیصد اضافی ٹیکس دیں اورسرکاری ہسپتالوں سے کروائیں اور سرکار کے خرچے پر علاج کروائیں یا پھر کسی پرائیویٹ  کمپنی سے انشورنس کروا لیں اور علاج کا خرچہ اس سے کلیم کریں۔

یہاں انشورنس اس معنی میں تو لازمی نہیں کہ بہر صورت انشورنس ہی کروانی پڑے گی لیکن بطریق مانعۃ الخلو لازمی ہے

کہ دو میں سے ایک صورت بہرحال اختیار کرنی پڑے گی۔چونکہ  سرکار کو ٹیکس دینا شرعاًاہون ہے،لہذااذاابتلیت ببلیتین فاختراهونهما کے اصول کے تحت وہ متعین ہو جائے گا ۔چنانچہ مذکورہ صورت میں انشورنس کروانا ناجائز ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی ا علم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved