• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

روزے کی حالت میں دانداسہ استعمال کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا دنداسہ استعمال کرنے سے جو کہ عام طور پر عورتیں استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے ہونٹوں اور دانتوں پر سرخی آجاتی ہے، روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر دنداسے کے ذرات حلق میں نہ جائیں تو روزہ نہ ٹوٹے گا۔

احسن الفتاوٰی (4/439)میں ہے:

سوال:روزہ میں منجن یا ٹوتھ پیسٹ یا عورت کو مسی یا دنداسہ لگانا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب : مکروہ ہے اور کوئی چیز حلق سے اتر گئی تو روزہ فاسد ہو جائے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved