• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

فدیہ بھی مستحق کو دینا ضروری ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا روزوں کا فدیہ ان کو دے سکتے ہیں جو مستحق ہیں؟ اور وہ مستحق وہ لوگ ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روز گار بیٹھے ہوئے ہیں۔ تو کیا اس فیملی کو روزوں کا فدیہ دے سکتے ہیں؟ اور کیا کافر ضرورت مند مستحق لوگوں میں آسکتے ہیں؟ اور ایک خاتون کا بیٹا کینسر کا مریض ہے اور بچے یتیم ہیں تو کیا ان کو روزوں کا فدیہ دے سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

روزوں کا فدیہ مستحق کو دینا ضروری ہے لیکن مستحق سے مراد وہ شخص ہے جس کی ملکیت میں بنیادی ضروریات کے علاوہ ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر کوئی چیز نہ ہو۔ نیز کافر کو فدیہ کی رقم نہیں دے سکتے۔ باقی جن فیملیوں کا آپ نے ذکر کیا ہے اگر وہ مذکورہ ضابطے کے مطابق مستحق زکوٰۃ ہیں تو انہیں فدیہ کی رقم دے سکتے ہیں، ورنہ نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved