- فتوی نمبر: 18-80
- تاریخ: 20 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حرمین شریفین میں اگر بچے کو پیمپر لگا کر لے جایا جائے تو اس میں ممانعت تو نہیں ہے؟ شریعت میں اس کے متعلق کیا احکامات ہیں؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیں!جزاک اللہ خیرا
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بچے کو پیمپر لگا کر حرمین شریفین (مسجد الحرام،مسجد نبوی میں )لے جاسکتے ہیں ۔تاہم جب یہ معلوم ہوجائے کہ بچے نے پیمپر میں پیشاب یا پاخانہ کر دیا ہے تو جتنی جلدی ہو سکے اسکا پیمپر تبدیل کروا دیا جائے کیونکہ مسجد میں نجاست داخل کرنا جائز نہیں۔
فتح القدیر (3/47) میں ہے۔
المنع من الطواف مع الثوب النجس ليس لأجل الطواف بل لصيانة المسجد عن ادخال النجاسة و صيانته عن التلويث
© Copyright 2024, All Rights Reserved