• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

4 بیٹیاں ، 2 بہنیں

استفتاء

ایک شخص جس کا انتقال کچھ عرصہ پہلے ہوا۔  وفات کے وقت اس کی چار بیٹیاں موجود تھیں اور دو بہنیں بھی۔ اس کا بیٹا اس کی زندگی میں ہی وفات پاچکا ہے اور غیر شادی شدہ تھا۔ باقی رشتے دار یعنی والدین بھائی اور مذکورہ دو بہنوں کے علاوہ بہنیں اس کی زندگی میں ہی فوت ہو چکے ہیں۔ اب اس شخص کی جائیداد شرعی طور پر کس طرح تقسیم ہوگی؟ اگر ان حصوں کو فیصدی شکل میں بھی ظاہر فرما دیں تو عین نوازش ہوگی۔ مذکورہ وارثوں کے علاوہ اور کوئی وارث نہیں ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

3×4=12                            

4بیٹیاں                        2 بہنیں

***

4×2                          4×1

8                               4

2+2+2+2                 2+2

مذکورہ صورت میں کل ترکہ کو 12 حصوں میں تقسیم کر کے ہر ہر بیٹی کو 2 حصے اور ہر ہر بہن کو 2 حصے دیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved