• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی کے شرعی وارث

استفتاء

مسئلہ یہ  ہے کہ ایک آدمی کی شادی ہوئی اس کے بعد ساڑھے پانچ ماہ کے بعد اس کی بیوی کی وفات ہوگئی، تقریباً دو ماہ کا حمل بھی تھا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ بیوی  کے سامان کا وارث کون ہوگا؟ بیوی کے گھر والے یا خاوند ۔ اصل میں بات وراثت کی ہے۔ شریعت کے مطابق شرعی لحاظ سے اس کا وارث کون ہوگا؟ لڑکی والے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم نے مفتی صاحب سے پوچھا ہے کہ ہمیں سامان واپس کر دیں برائے کرم مسئلہ کی صحیح وضاحت فرمائیں۔

نوٹ: بیوی کے والدین زندہ ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں فوت شدہ بیوی کی ملکیت میں موجود سامان کے شرعی وارث خاوند، بیوی کا باپ اور ماں ہوں گے۔ کل سامان کو چھ حصوں میں تقسیم کر کے 3 حصے خاوند کو، 2 حصے باپ کو، اور ایک حصہ ماں کوملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:

6                                       

زوج                  اب                ام

نصف          سدس+ عصبہ               سدس

3                   1+1            1

3                      2                 1

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved