- فتوی نمبر: 5-341
- تاریخ: 10 فروری 2013
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
ایک عورت فوت ہوگئی اور اسے ترکے میں 1000 روپیہ چھوڑا ہے۔ نہ اس کا کوئی بیٹا ہے نہ شوہر ہے اور نہ بھائی۔ صرف ایک بہن ہے، 8 بھتیجے، 5 بھتیجیاں، 4 بھانجے، 5 بھانجیاں اور تین مامیاں ہیں۔ تو وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے 16 حصے ہوں گے۔ 8 حصے بہن کو ملیں گے اور ایک ایک حصہ ہر بھتیجے کو ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:
16
بہن 8بھتیجے 4بھتیجیاں 4بھانجے 5بھانجیاں 3مامیاں
8 8 محروم محروم محروم محروم
یعنی 1000 روپے میں سے 500 روپے بہن کو ملیں گے اور ہر بھتیجے کو 62.50 روپے ملیں گے۔ بھتیجیوں، بھانجوں، بھانجیوں اور مامیوں کو کچھ نہ ملے گا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved