• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وصیت

استفتاء

*** اور ***دونوں ماں بیٹا نے ایک پلاٹ چار مرلے کا خریدا جس کی ادائیگی ماں بیٹے نے الگ الگ کردی تھی۔ بعد میں اس جگہ پر دونوں نے مکان تعمیر کیا اپنے اپنے حصوں پر، صحن مشترکہ تھا، قضاء الہی سے ***کا انتقال ہوگیا۔ اس کی ملکیت وہی مکان تھا جس کی قیمت ساڑھے پانچ لاکھ روپے ہے۔ اس کے وارث *** اور اس کی ایک بہن تھی۔ *** نے ماں کا مکان تقسیم نہیں کیا۔ بعد میں *** کا بھی انتقال ہوگیا اس کی وراثت بھی ایک مکان جس کی قیمت ساڑھے پانچ لاکھ ہے۔ *** کی وفات کے وقت اس کے تین بیٹے اور چھ بیٹیاں ہیں، بیوی اور ایک بیٹا *** کی زندگی میں فوت ہوگئے تھے۔ *** نے کچھ وصیتیں کیں ہیں ان کی شرعی حیثیت مطلوب ہے:

1۔ ایک بٹیا *** جو *** کی زندگی میں وفات پاگیا تھا*** کے مطابق اس بیٹے کا وراثت میں سے حصہ دو بھائیوں میں تقسیم کیا جائے۔ کیا اس بیٹے کا وراثت میں حصہ ہے؟

2۔ *** کی زوجہ *** کا وراثت میں جو حصہ تھا وہ میری خدمت کرنے والے کو دیا جائے ( اور خدمت اس کے ایک بیٹے نے کی ہے)؟

3۔ میری وراثت کے تقسیم کے وقت میری بہن کو جو گندم کی قیمت ہو اس کے مطابق چالیس من گندم کی قیمت دی جائے۔ ( یہ وصیت اس لیے لکھی کہ بہن کو حصہ دیا تھا) وہ بہن اس وقت زندہ ہے۔

4۔ *** کے ذمہ 70000 روپے قرض ہے اس کی ادائیگی کر دی جائے ۔ جن وصیتوں پر عمل اور کس طریقے سے ہوگا؟

کل اولاد چار بیٹے، چھ بیٹیاں۔ زندہ اولاد تین بیٹے اور چھ بیٹیاں۔ بیوی کی وفات *** کی زندگی میں ہوچکی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1-2 بیٹے *** اور زوجہ *** کا وراثت میں کوئی حصہ نہیں۔

3۔ *** کی بہن کا حصہ اس نے نہیں دیا تھا اور نہ ہی بہن نے معاف کیا تھا اس لیے بہن چالیس من گندم کی بجائے اپنے اصل حصے کی حقدار ہے۔

4۔ *** کے ذمے جو قرض ہے اس کی ادائیگی وراثت کی تقسیم سے پہلے کی جائے گی۔ ***کی وراثت 550000 کو تین حصوں میں تقسیم کر کے دو حصہ 366667 روپے *** کو اور ایک حصہ 183333 روپے *** کی بہن کو دیں گے۔ صورت مسئلہ

3           ***       550000

بیٹا                              بیٹی

366667                   183333

*** کے کل ترکہ (550000+ 366667) کو 70000 قرض کی ادائیگی کے بعد بارہ حصوں میں تقسیم کرکے دو دو حصے ہر بیٹے کو (141111) اور ہر بیٹی کو 70556 ملے گا۔ صورت تقسیم یہ ہے:

12                   ***            846667

3بیٹا                            6 بیٹیاں

141111 فی کس             70556فی کس                     فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved