• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رخصتی سے پہلے متفرق تین طلاقیں دینا

استفتاء

طلاق نامہ کی رو سے کتنی طلاق ہوئی ہیں؟ اس میں کوئی گنجائش ہے یا نہیں؟ ابھی رخصتی بھی نہیں ہوئی ہے۔

الفاظ طلاق"من مقر اپنی بیوی سائرہ کو باہمی رضامندی کی بناء پر طلاق ثلاثہ، طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں۔ وہ جہاں چاہے عقد ثانی کر سکتی ہے”۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائنہ واقع ہوچکی ہےجس کی وجہ سے نکاح ختم ہو گیا ہے۔ اگر میاں بیوی باہم رہنا چاہیں تو نئے مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرنا ضروری ہو گا اور آئندہ کے لیے خاوند کے پاس صرف دو طلاقوں کا حق باقی رہ جائے گا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved