• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شوہر کا بیوی کی طرف سے جھوٹا دعویٰ کرکے عدالت سےخلع حاصل کرنا

استفتاء

میرے والد صاحب امریکہ میں ہوتے ہیں۔ ابو نے ہمارے کاغذات بنوانے کے لیے امریکہ میں ایک اور شادی کی ہے۔ وہاں کے قانون کے مطابق ایک شادی کرسکتے ہیں۔ اس لیے میرے والد نے کراچی سے جھوٹے خلع کے پیپر بنوائے تھے۔ حالانکہ میری والدہ نے کوئی خلع نہیں لی۔ امی نے ابو سے پوچھا کہ اس طرح طلاق تو نہیں ہوگی؟ تو ابو نے سمجھا یا کہ میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی، نہ میں نے تجھ سے ایسی کوئی بات کبھی کی۔ میں نے کوئی بیان نہیں دیا ویسے ہی علیحدگی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر یہ درست ہے کہ آپ کی والدہ نے عدالت میں خلع یا تنسیخ نکاح کا دعوی نہیں کیاتھا اور نہ ہی عدالت میں  لکھ کر دیا تھا اور نہ ہی کسی عدالتی کاغذ پر دستخط  کیے تھے اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئی تھیں اور منسلکہ کاروائی آپ کے والد کی جھوٹی کاروائی ہے تو نکاح قائم ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved