• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدالتی یکطرفہ خلع

استفتاء

اگر عورت یکطرفہ طور پر عدالت سے خلع لے لے، اور مرد طلاق نہ دے بلکہ عدالت کی ہر تاریخ اور ہر بار یونین کونسل میں یہ کہے کہ میں صلح کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت اور یونین کونسل کی مدت پوری ہونے پر عورت عدالت اور یونین کونسل سے خلع لے لے۔ تو کیا اس صورت میں طلاق ہوجاتی ہے۔ عورت دوسری جگہ شادی کرے تو کیا صحیح ہے؟ بچے عورت کے پاس رہنے پر مرد کو کوئی اعتراض نہیں۔ اگر کسی موقع پر یہ دونوں دوبارہ اکٹھا رہنا چاہی تو کیا صحیح حل ہے؟

نوٹ: اصل مقصود اتنا ہے کہ اب میاں بیوی باہم اکٹھے رہ سکتے ہیں یا نہیں؟۔ اگر رہنا چاہیں تو کیا کرنا  ہوگا؟۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خلع کی وجہ سے چونکہ سرکاری کاغذات میں نکاح فسخ لکھا جاتا ہے۔ اس لیے اگر دوبارہ اکٹھے رہنا چاہیں تو دوبارہ نکاح پڑھوالیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved