• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت وفات

استفتاء

1۔ میری بہن کی شادی کو تقریبا چار سال کا عرصہ ہوگیا ہے۔ ان کے شوہر یعنی میرے بہنوئی فیکٹری میں کام کرتے تھے ان کو راستے میں ڈاکوؤں نے مار دیا ۔ اب میر ی بہن عدت میں ہے۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ ہم ان کی دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو کتنے دن بعد ان کی شادی کر دیں۔

ہماری بہن ہمارے ہی پاس رہتی ہے۔ اور ان سے کوئی اولاد نہیں ہے۔ چار سال کے عرصہ میں کوئی  اولاد نہیں ہوئی اور نہ ہی اس وقت پیٹ میں کوئی بچہ ہے۔ برائے مہربانی بتائیں کہ شریعت کی رو سے اب عدت کتنے دن کی ہوگی؟ اور کتنے دن کے بعد ہم دوسری شادی کریں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ مذکورہ صورت میں عورت کی عدت (4) چار ماہ اور دس دن ( یعنی کل ایک سو تیس دن ) ہے یہ مدت گذرنے کے بعد دوسرا نکاح کر سکتے ہیں۔

و العدة للموت أربعة أشهر بالأهلة لو في الغرة كما مر و عشرة من الأيام بشرط بقاء النكاح صحيحاً إلى الموت مطلقاً وطئت أو لا.(شامی: 5/ 190 )

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved