• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لکھ کر تین طلاق دینا

استفتاء

مفتی صاحب بچے نے تقریباً تین ماہ پہلے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی تھی، پھر 11۔ 6 ۔ 28 کو تین طلاقیں لکھ کر دی ہیں۔ لڑکی

نے فون کر کے کہا کہ ہمیں کاغذ نہیں ملا تقریباً 15 دن بعد یہ فون آیا تھا، تب لڑکے نے ٹیلی فون پر لڑکی کو پھر تین دفعہ "طلاق  دی " کا لفظ دہرایا ہے۔ طلاق دینے والا شیخ مبین کا خالہ زاد بھائی ہے۔ کیا مذکورہ صورت میں طلاق واقع ہوچکی ہے۔

نوٹ: پہلی ایک  طلاق کے فوراً بعد رجوع کر لیا تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں۔ اب میاں بیوی دونوں اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ اور عورت عدت گذارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔

في الشامية: و لو استكتب من آخر كتاباً بطلاقها و قرأه على الزوج فأخذه الزوج و ختمه و عنونه و بعث به إليها فأتاها. وقع إن  أقر الزوج أنه كتابه.(4/ 443)۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved