• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"میں نےتجھے کاغذدیا، میں نےتجھے کاغذدیا، میں نےتجھے کاغذدیا، تو میری بہن ہے، تو میری بہن ہے، تو میری بہن ہے، میں تجھے بہن بنا کر رکھوں گا”

استفتاء

ہمارے بچے نے بیوی سے لڑائی کے دوران یہ الفاظ کہے ہیں” میں  نےتجھے کاغذدیا، میں  نےتجھے کاغذدیا، میں  نےتجھے کاغذدیا، تو میری بہن ہے، تو میری بہن ہے، تو میری بہن ہے، میں تجھے بہن بنا کر رکھوں گا”۔ دو تین گھنٹے بعد اس لڑکے سے پوچھا گیا کہ تم  نے یہ الفاظ اپنی ہوش و حواس میں کہے ہیں تو لڑکے نے کہا کہ ہاں اور اب بھی چاہے دس دفعہ کہلوا لو۔ ان الفاظ سے طلاق ہوئی یا نہیں؟ اگر ہوئی  ہیں تو ان الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئی ہیں۔

نوٹ: ہمارے عرف میں ” کاغذ دیے” کے الفاظ طلاق ہی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ متکلم کی ان الفاظ سے  نیت طلاق کی تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

” میں نے تجھے کاغذ دیا” یہ الفاظ بہت سے علاقوں کے عرف میں صرف طلاق ہی کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور اس واقعہ میں شوہر کی نیت بھی طلاق دینے کی تھی اس لیے ان الفاظ سے عورت کو تینوں طلاقیں ہوچکی ہیں۔ اب رجوع نہیں ہوسکتا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved